شاہ زادہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - بادشاہ زادہ، بادشاہ کا بیٹا؛ شاہی خاندان کا لڑکا۔  چند لفظوں میں ہماری داستان ہے اس قدر اُڑگئی نیلم پری اور شاہ زادہ رہ گیا      ( ١٩٨٦ء، غبارِ ماہ، ٧٤ ) ٢ - [ عورت - مجازا ]  پیارا بیٹا۔ (ماخوذ : نوراللغات)۔

اشتقاق

فارسی سے ماخوذ صفت 'شاہ' کے ساتھ فارسی صفت 'زادہ' (زاد + ہ بطور لاحقہ نسبت) بطور موصوف ملنے سے مرکبِ توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر